ویڈیو | برطانیہ کے قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن ہولڈر کی تلاوت

IQNA

ویڈیو | برطانیہ کے قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن ہولڈر کی تلاوت

8:30 - November 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3517421
ایکنا: مصری جوان قاری احمد السید الغیطانی، نے برطانیہ میں «حبیب الرحمان» قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس کی تلاوت وائرل ہوئی ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، حبیب الرحمان قرآن مقابلے ۳۱ اکتوبر سے ۳ نومبر  تک باتلی، انگلینڈ میں آن لائن اور فیزیکلی دونوں صورتوں میں منعقد کیے گئے۔
 
قرائت کے شعبے میں، ۲۳ سالہ مصری قاری احمد السید الغیطانی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ الغیطانی کا تعلق مصر کے صوبہ دمیاط سے ہے۔ انہوں نے اسپین، مراکش، برطانیہ، انڈونیشیا، الجزائر، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بہت سے شرکاء کے درمیان نمایاں مقام حاصل کیا۔
 
الغیطانی نے پہلے بھی متعدد قرآنی مقابلوں میں انعامات جیتے ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۹ کے بین الاقوامی مفازا مقابلے اور ۲۰۲۰ کے بین الاقوامی پورٹ سعید مقابلے میں پہلی پوزیشن اور ۲۰۲۲ کے بین الاقوامی کتارا مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 
احمد الغیطانی کی تلاوت کا ویڈیو، جس میں انہوں نے سورہ ہود کی آیات ۱۶ تا ۱۸ کی تلاوت کی، درج ذیل ہے: 
"وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا فِيهَا وَبَاطِلٌ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ، أَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَمِنْ قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَى إِمَامًا وَرَحْمَةً أُولَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ فَلَا تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ، وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أُولَئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّهِمْ وَيَقُولُ الْأَشْهَادُ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى رَبِّهِمْ أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ" 

 
ترجمہ: "اور جو کچھ انہوں نے وہاں کیا وہ برباد ہوا اور جو کچھ وہ کرتے تھے سب باطل ہو گیا۔ کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہے اور اس کے پیچھے ایک گواہ بھی ہے، اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب رہبر اور رحمت ہے (جھوٹ کہتا ہے)؟ ایسے لوگ ہیں جو ایمان لاتے ہیں اور جو گروہ انکار کرے گا اس کا انجام دوزخ ہے۔ لہٰذا اس کے بارے میں شک نہ کرو، یہ حق ہے جو تمہارے رب کی طرف سے ہے مگر زیادہ تر لوگ ایمان نہیں لاتے۔ اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھتا ہے؟ ایسے لوگوں کو ان کے رب کے سامنے پیش کیا جائے گا اور گواہ کہیں گے: یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ باندھا۔ خبردار! ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔"

ویڈیو کا کوڈ

 

نظرات بینندگان
captcha